سی ڈی اے ملازمین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں ، چوہدری محمد یسیٰن

ہماری ویب  |  Mar 05, 2015

اسلام آباد ( ) مزدور یونین نے ہمیشہ محنت کشوں کی بلا تفریق خدمت کی اور گزشتہ ریفرنڈم میں محنت کشوں سے کیے گئے وعدوں کو ہر ممکن طور پر پورا کیا ،ملازمین کے لیے 20%سپیشل الاؤنس ،35%رینٹل سیلنگ ،500روپے بطور ہارڈ شپ الاؤنس ،حاجیوں کی تعداد 35سے بڑھا کر 40کرنے اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں بذریعہ چیک کروڑوں روپے کی امداد ،ان کے بچوں کی بھرتی جیسے اقدام زندہ مثال ہیں لیکن قابل افسوس بات یہ ہے کہ آج بھی نوسربازوں اور مفاد پرستوں کا ٹولہ جو اس وقت مکمل طور پر سیاسی یتیم بن چکے ہیں محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور ا ن کے مفادات کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرتے ،کبھی ملازمین کی اپ گریڈیشن /پروموشن اور کبھی ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے خلاف پس پردہ سازشیں کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں لیکن اب یہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین جدوجہد کی سیاست پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ مسلسل تین ریفرنڈم میں ملازمین نے مزدور یونین کو اپنے حقوق کا ضامن ہونے کے ناطے منتخب کیا ،ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے سی ڈی اے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دوران سروس وفات پانے والے ملازم فرحت محمود کی بیوہ کو مبلغ اڑھائی لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کیا ،تقریب میں مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چوہدری زاہد احمد ،راجہ محمد رفیق ،اظہر خان تنولی ،ملک سرفراز ،اسدمحمود ،احمد علی شیرازی و دیگر شریک ہوئے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More