ورلڈ کپ ٹورنامنٹ٬ عامر سہیل کا پنڈورا باکس اور باسط علی کا الزام

ہماری ویب  |  Jan 28, 2015

ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے اپنا نیا پنڈورا باکس بھی کھول دیا ہے- عامر سہیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاک بھارت میچ کا فیصلہ گراؤنڈ میں نہیں بلکہ کہیں اور طے ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب عامر سہیل کے اس بیان کو سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچوں پر عامر سہیل کا تبصرہ انتہائی افسوسناک ہے

باسط علی نے عامر سہیل پر الزام لگایا ہے کہ عامرسہیل چھیانوے میں پرساد کو اشارہ کر کے آؤٹ ہوئے- باسط علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو عامر سہیل کا احتساب ہونا چاہیئے اور ان سے بیان کی وضاحت طلب کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More