ایکشن کمیٹی برائے فروغِ نعت کا قیام عمل میں آگیا

ہماری ویب  |  Oct 14, 2014

آرٹس کونسل آف پاکستان کے تحت عالمی اُردو کانفرنس نعتیہ ادب کو نظر انداز کرنے کے خلاف عاشقانِ رسولؐ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے فروغِ نعت کی تنظیمیں اور مقتدر شخصیات حرکت میں آگئیں ہیں، ہنگامی اجلاس میں ایکشن کمیٹی برائے فروغِ نعت کا قیام عمل میں آگیا ہے 15 اکتوبر بروز بدھ 3 بجے سہ پہر کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اجلاس میں ایکشن کمیٹی برائے فروغِ نعتیہ ادب کا قیام عمل میں آگیا ہے۔ 15 اکتوبر بروز بدھ 3 بجے سہ پہر کراچی پریس کلب کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور 16 اکتوبر بروز جمعرات کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے باہر دھرنا دیا جائے ۔اجلاس کی صدارت حضرت حسان نعت کونسل کے سربراہ پیر سید شاہ اسد اﷲ جنیدی نے کی جب کہ اجلاس میں ولی محمد خان، معروف نقیبِ محفل ڈاکٹر فہیم دانش قادری، پیر سید اعجاز علی نقوی، انجمن عندیلبانِ ریاض رسول کے پیر سید اعجاز علی سہروردی، انجمن فدایانِ رسول کے احمد الحق قاسمی، سام ادبی کمیٹی کے عارف منور، خضرا نعت کونسل کے اسلم قریشی، ملیر نعت اکیڈمی کے محمد فہیم قادری، گلبہار نعت کونسل کے قمر رحمانی، عقیل احمد عباسی، بزم غوثیہ کے محبوب احمد، ضمیر بیگ، نعت نیوز کراچی کے ذکریا شیخ اشرفی، ریحان صدیقی، اشرف رشید، انجمن نوجوانانِ نارتھ کراچی کے صدر افتخار غوری، شاہد غنی، مسجد قبا نعت اکیڈمی نارتھ ناظم آباد کے ڈاکٹر ایوب، انٹرنیشنل نعت فاؤنڈیشن کے عالمی شہرت کے حامل نعت خواں محمد راشد اعظم، تنظیم علم و سماجی بہبود کے عبد الحنان و دیگر شخصیات نے شرکت کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعتیہ ادب کو شامل نہ کرنا دینی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، ترقی پسند تحریک کے لئے گنجائش ہے لیکن دینی ادب سے دشمنی کا ثبوت دیا جارہا ہے، آرٹس کونسل کا دین دشمن ٹولہ عذابِ الٰہی کا خوف کرے، ان رہنماؤں نے عالمی اُردو کانفرنس میں نعتیہ ادب کو شامل کرنے کا بھرپور مطالبہ کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More