کیا انورٹر اے سی کا استعمال بجلی کی بچت میں مدد کرتا ہے؟

اُردو وائر  |  Feb 19, 2022

جوں جوں سائنس ترقی کر رہی ہے وہیں دوسری جانب دنیا بھر میں بجلی بچانے اور بجلی کے بلوں میں کمی واقع کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی میں اضافہ بھی کیا جارہا ہے۔

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے گرمیوں میں گھر کے اندر بھی بہت گرمی لگتی ہے اور اس سے بچنے کے لئے اب ہر جگہ اے سی کا استعمال بہت عام سی بات ہوگئی ہے۔

لیکن کیا اے سی ہر کسی کے لئے افورڈ ایبل ہوسکتا ہے؟ نہیں ناں! تو ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے سائنس دانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جس کو انورٹر کہا جاتا ہے اور اسے اے سی، فریج اور دیگر چیزوں میں استعمال کر کے دعویٰ کیا کہ اس ٹیکنالوجی سے بجلی کی بچت بھی ممکن ہے اور بل میں کمی بھی ہوگی۔

انورٹر اے سی، کیسے کام کرتا ہے؟

انورٹر ٹیکنالوجی والے اے سی کم بجلی خرچ کرتے ہیں، پیسے بچاتے ہیں اور کم وقت میں زیادہ آرام فراہم کرتے ہیں۔

انورٹر اے سی کمرے کا درجہ حرارت محسوس کرتے ہوئے کمپریسر کو چلانے والی موٹر کی رفتار کو مستحکم رکھتا ہے۔

اگر کمرے کا درجہ حرارت زیادہ ہے تو کمپریسر بھی اس مطابق تیز رفتاری سے چلے گا اور اگر درجہ حرارت گرتا ہے تو کمپریسر کی رفتار بھی گر جاتی ہے۔

انورٹر اے سی مہنگے ہوتے ہیں مگر یہ اپنی قیمت کو مؤثر کولنگ کے ذریعے پورا کر دیتے ہیں اور کم اتار چڑھاؤ کی وجہ سے یہ بجلی بھی کم خرچ کرتے ہیں۔

انورٹر اے سی بجلی کے بلوں میں 30 فی صد کمی لاتے ہیں مگر ماحول کے درجہء حرارت، کولنٹ گیس کی قسم، موٹر کی قسم اور دوسرے تکنیکی پرزوں کی بناء پر یہ شرح 50 فی صد تک بھی جا سکتی ہے

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More