ملائیشیا کی ایک خاتون وزیر نے مردوں کو
مشورہ دیا ہے کہ وہ ’’ضدی‘‘ بیویوں کی پٹائی لگائیں۔
ملائیشیا کی نائب وزیر برائے خانگی امور وسماجی بہبود سیتی زیلا محمد یوسف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مردوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی ’’ضدی‘‘ بیویوں کی پٹائی لگائیں۔
سیتی زیلا محمد یوسف نے کہا کہ اگر بیویاں بات چیت کے ذریعے منانے کے بعد اپنے رویے سے باز نہیں آتیں تو پہلے انہیں 3 دن کے لیے چھوڑ دیں اور پھر بھی وہ اپنی ’’ضد‘‘ پر قائم رہیں تو مرد سختی کرکے ان پر ہاتھ اٹھا سکتیں ہیں۔
نائب وزیر سیتی زیلا کے اس بیان کے بعد ملائیشیا میں خواتین اپنے غم اور غصے کا اظہار کر رہی ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے سیتی زیلا پر گھریلو تشدد پر اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے سیتی زیلا کہ ان کے خیالات اور طرز عمل کو صنفی مساوات کے اصول سے متصادم قرار دیا ہے