اگر آپ کے بھی صوفے خراب ہوگئے ہیں یا گندے ہو رہے ہیں تو جانیئے کیسے ان کو صاف کرکے نئے جیسا بنایا جا سکتا ہے

اُردو وائر  |  Feb 19, 2022

صوفے ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں اور کم ہی گھر ایسے ہوتے ہیں جہاں صاف ستھرے صوفے پائے جاتے ہیں۔ کچھ گھروں میں تو ایسے صوفے ہوتے ہیں جن پر بیٹھنے کا بھی دل نہیں کرتا اور اگر کوئی آپ کو بھی یہ بول دے کہ او ہو، یہ آپ کے صوفے کچھ خراب نہیں ہو رہے تو بہت ندامت ہوتی ہے سن کر بھی برا لگتا ہے اور شرمندگی بھی ہونے لگتی ہے۔

اردو وایر میں ہمیشہ سے ہی آپ لوگوں کے لئے بہت کارآمد ٹپس بتائی جاتی ہیں، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں

صوفوں کی صفائی کا خاص آسان طریقہ اور ان کو پالش کرنے کا گھریلو طریقہ جس سے آپ بھی آسانی سے صوفوں کی صفائی کرسکتے ہیں۔

* اسپرے بوتل میں ایک گلاس نیم گرم پانی، ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور پانچ چمچ سرکہ لیں۔

* اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کرلیں اور صوفے میں جہاں جہاں داغ ہیں وہاں اسپرے کریں اور اسفنج کی مدد سے اسے ہلکے ہاتھوں سے رگڑیں تاکہ آپ کا نرم و ملائم صوفہ خراب نہ ہو۔

* پھر ایک بار اس کو گیلے کپڑے کی مدد سے بھی صاف کریں۔

یہ صوفے صاف کرنے کا نہایت ہی آسان طریقہ ہے جو کم وقت میں آپ کے گندے صوفوں کو دوبارہ چمکا دے گا۔

* سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل جو کسی بھی پینٹ کی دکان سے باآسانی مل جائے گا۔

* سب سے پہلے نیم گرم پانی لیں اور اس میں حسب ضرورت سرف شامل کردیں۔اب اس کو کسی نرم اسفنج کی مدد سے اپنے فرنیچر کو صاف کریں تاکہ اس سے دھول مٹی اور چکنائی وغیرہ صاف ہوجائے۔

* پھر ایک اسپرے بوتل میں سرسوں کا تیل، سرکہ اور تارپین کا تیل لیں اور مکس کرلیں۔

* اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ان تینوں چیزوں کی مقدار برابر لینی ہیں۔ پھر اس مکسچر کو فرنیچر پر اسپرے کریں اور کاٹن کے کپڑے سے صاف کرلیں۔

* ۔گھر میں بنائے گئے اس پالش سے آپ کا فرنیچر بالکل نئے جیسا ہوجائے گا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More