سابق مالک کی عرصے بعد
اونٹنی سے ملنے کی جذباتی ویڈیو وائرل ہوگئی جس نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔
سعودی عرب میں ایک اونٹنی کو اس کے مالک نے فروخت کیا تھا اور کچھ عرصے بعد جب
دونوں کا سامنا ہوا جس کی ویڈیو نے سب کو جذباتی کردیا
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی جیسے ہی اپنے سابق مالک کو دیکھتی ہے اور اس سے چمٹ جاتی ہے اور جانے نہیں دیتی۔
اونٹنی اپنی گردن مالک کے کندھے پر رکھ کر اُداسی کے عالم میں کھڑی رہتی ہے اور اس کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں جب کہ سابق مالک بھی اُداس دیکھائی دیتا ہے۔
سوشل میڈیا اونٹنی اوراس کے سابق مالک کی ایک دوسرے سے والہانہ محبت نے صارفین کو بھی جذباتی کردیا