ایپل کی نئی مصنوعات کے مقابلے میں سام سنگ نے نئے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس متعارف کراد یے ہیں۔
سی این بی سی کے مطابق بدھ کو سام سنگ نے نئے گلیکسی ایس 22 سمارٹ فون کے تین ماڈلز متعارف کرائے جن میں سٹینڈرڈ ایس 22، قدرے مہنگے ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا شامل ہیں۔
نئے فونز میں ایس 22 کی قیمت 800 ڈالرز، ایس 22 پلس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز جبکہ اس کے سب سے ایڈوانس ورژن کی قیمت 1200 ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایس 22 اور ایس 22 پلس فون چار رنگوں سفید، پنک، سیاہ اور سبز رنگ میں دستیاب ہوں گے
گلیکسی ایس 8 ٹیب
سام سنگ نے انڈرائیڈ ٹیبلٹس کے تین نئے ماڈل بھی مارکیٹ میں لائے گئے ہیں جن میں گلیکسی ٹیب ایس 8، ایس 8 پلس اور ایس 8 الٹرا شامل ہیں
<\p>
۔
گلیکسی ٹیب ایس 8 الٹرا کو ایک بڑی اور جدید 14 اعشاریہ چھ انچ کی سکرین کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
بڑے حجم کے باوجود کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا ٹیب وزن میں ہلکا اور کسی بھی لیپ ٹاپ کے مقابلے میں آدھا ہے۔