چپل سیدھی کرو ورنہ ۔۔ الٹی چپل کو سیدھا کرنے کے پیچھے کیا حقیقت چھپی ہے؟ جانیں ایسی معلومات جس سے آپ کی غلط فہمی بھی دور ہو جائے گی

اُردو وائر  |  Feb 11, 2022

ہم بچپن سے اپنے بڑوں سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ اگر چپل الٹی ہو تواسے فوراً سیدھا کر دیں کیونکہ الٹی چپل سے آسمان پر لعنت جاتی ہے۔

یہاں تک کہ اگر ہم خود بھی کسی چپل کو الٹا پرا دیکھیں تو دیکھنے میں ہی غلط اور گناہ کا احساس ہونے لگتا اور چپل سیدھی کر کے ہی دم لیتے ہیں اور دوسروں کو بھی یہی پیغام دیتے ہیں۔

الٹی چپل یا چیز وغیرہ کو سیدھا کردینا اچھی بات ہے لیکن اس کے الٹا رہنے سے یہ سمجھنا کہ اس سے اوپر لعنت جاتی ہے اس کی کوئی حقیقت واضح نہیں۔

لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ آسمان کی طرف نیک اعمال اور دعائیں چڑھتی ہیں ۔

ایک آیت کا ترجمہ ہے کہ اسی کی طرف پاک کلمات اوپر جاتے ہیں جنہیں نیک اعمال اوپر اٹھاتے ہیں ۔ (سورۃ فاطر ۱۰) اور آسمان کی طرف سے وحی اور رزق نازل ہوتا ہے ،جو قرآن مجید میں جابجا مذکور ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More