سوات سے تعلق رکھنے والا ظفر علی ایم ایس سی کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد سوئپر بھرتی ہوگیا۔

اُردو وائر  |  Feb 09, 2022

ایم ایس سی ڈگری ہولڈر سوئپر بھرتی ہوگیا سوات سے تعلق رکھنے والا ظفر علی ایم ایس سی کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد سوئپر بھرتی ہوگیا۔ ظفر علی کا کہنا ہے کہ اچھی نوکری کیلئے اُس نے در در کی ٹھوکریں کھائیں، نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ معاشی حالات سے تنگ تھا، کچرا اٹھانے اورصفائی ستھرائی کی 14 ہزار کی نوکری ملی تو فورا ہاں کہہ دی۔ ظفر علی کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل سے ہے، والدین کے واحد سہارے نوجوان طالب علم ظفر علی نےخوب دل لگا کر محنت کی اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرلی ظفرعلی نوکری کے حصول کیلئے نکلا تو کچھ ہاتھ نہ آیا ، کے پی میں ٹیچنگ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں نائب قاصد سمیت درجنوں درخواستیں دیں لیکن کہیں بات نہ بنی۔ ظفر علی کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں سوئپرکی نوکری ملی تو اُس نے ہاں کہنے میں دیر نہ لگائی۔ ظفرعلی کا کہنا ہے کہ اس کے غریب والدین نے اس کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کاسپنا سچ کرنےکیلئے اپنا سب کچھ اس پر وار دیا، اس نے بھی دن رات پڑھائی کر کے منزل پالی لیکن اب عملی زندگی شروع کی تو مشکلات کا پہاڑ آن گرا ہے

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More