روٹی بناتے وقت اکثر آٹے کی خشکی سے آپ کا کچن کاؤںٹر گندا ہوجاتا ہے جس کو صاف کرنے کی صورت میں یہ گندگی اکثر فرش پر بھی گر جاتی ہے۔ اس کے لیے ہم لائے ہیں بہترین ٹپ جس سے نہ تو آٹے کی خشکی کاؤنٹر پر گرے گی اور نہ ہی فرش پر۔
1. روٹی کی چوکی رکھنے سے پہلے اس کے نیچے اخبار بچھالیں۔
2. پھر اس کے اوپر چوکی رکھ کر استعمال کریں اور جتنی مرضی چاہیں روٹیاں بنائیں۔
3. اس طریقے سے تمام آٹے کی خشکی اخبار پر ہی رہے گی اور اس طریقے سے چوکی بار بار پھسلے گی بھی نہیں۔
4. روٹیاں بنانے کے بعد آپ اخبار کو اٹھا کر جھاڑ لیں۔
5. لیجیے اس طریقے سے نہ آپ کا کاؤنٹر گندا ہوا اور روٹیاں بھی بن گئیں۔