دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا، پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کاافسوسناک انکشاف

اُردو وائر  |  Feb 06, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل نے کہا ہے کہ زندگی میں انہوں نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، بچپن سے ہی پڑھنے کا شوق تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔عزم جواں اور حوصلے بلند ہوں تو مشکلات کا سامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے، ایسے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل ہیں، جنہوں نے تمام مسائل اور تکالیف کے باوجود ایم بی بی ایس کیا۔سارہ گل نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انہیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، دنیا والوں کے طعنوں پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانسجینڈر کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گئی، انہوں نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More