گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق وہ 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے-
اس اعلان کے ساتھ ہی مریم نواز نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پروفائل تصویر کو تبدیل کرلیا۔
مریم نواز نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی پروفائل پکچر میں اپنے والد نواز شریف کی تصویر لگائی ہے جس میں ان کا استقبال کیا جارہا ہے۔
بظاہر مریم نواز کی جانب سے لگائی گئی تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بار نواز شریف کی 21 اکتوبر کی پاکستان واپسی کی تاریخ حتمی ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وہ اس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے بھی رابطے میں رہتی ہیں۔