کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور جھٹکا٬ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیے جانے امکان ہے-
وفاقی حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل کرلی گئی ہے- تاہم فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا-
اضافہ مختلف سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے منظوری پر ٹیکسز ملا کر بجلی کا فی یونٹ 11 روپے سے بڑھ جائے گا-
دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس نے خبردار کیا ہے کہ آدھی انڈسٹری تو پہلے ہی بند ہوچکی ہے اور مزید ٹیرف بڑھا تو باقی صنعتیں بھی بند ہوجائیں گی-