آلو ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی عام سبزی اور کچن میں موجود خاص اجزاء ہے جس کا استعمال ہم کسی بھی طرح کرلیں یہ ہر طرح ہماری مدد کرتا ہے۔ آلو میں ویسے تو غذائیت اور فوائد کے اعتبار سے کاربس، میگنیشئیم، وٹامن سی اور بی6، سوڈیئم، پوٹاشئیم، مینگنیز، فائبر اور پروٹین پایا جاتا ہے جوکہ ہمارے لئے مفید ہونے کی اہم وجہ ہیں۔
آج ہم آپ کو آلو کا ایک ایسا فائدہ اور استعمال بتانے جارہے ہیں جس کو جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی کہ ایک آلو اس طرح بھی کام آسکتا ہے۔
اب اگر آپ کے فریج میں موجود آلو خراب ہونے لگے ہیں تو ان کو بھی نہ پھینکیں بلکہ اس طرح بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں اور زبردست فائدہ اٹھائیں۔
اکثر ہمارا توا پراٹھے بنانے یا آئلی آئٹم کو پکانے کی وجہ سے جل جاتا ہے یا پھر جب انڈہ بناتے ہیں تو وہ توے پر چپک جاتا ہے اور وہ جل جاتا ہے۔
ایسے توے کو صاف کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ
:• توے پر ایک چمچ نمک اور بیکنگ سوڈا ڈالیں۔
• اب ایک آلو کے دو ٹکڑے کرلیں اور ایک ٹکڑے کو کٹے ہوئے حصے کی طرف سے توے پر خوب رگڑیں۔
• لیجئیے کچھ ہی دیر میں آپ کے توے پر موجود تمام تر چکنائی اور جلی ہوئی میل آسانی سے صاف ہوجائے گی اور وہ بلکل صاف ہوجائے گا۔
• لیجئیے کچھ ہی دیر میں آپ کے توے پر موجود تمام تر چکنائی اور جلی ہوئی میل آسانی سے صاف ہوجائے گی اور وہ بلکل صاف ہوجائے گا۔