سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے- سندہ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ہے-
عبدالرحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردی گئی ہیں اور ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے-
عدالت نے عمر قید پانے والے چاروں ملزمان کی اپیلیں منظور کرلی ہیں-
رؤف صدیقی اور دیگر کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئی ہیں-
واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں 208 افراد ہلاک ہوگئے تھے-