مشی گن میں موجود ایک مرغی کسی کی خوراک بننے سے بچنے کے بعد دنیا کی طویل العمر مرغی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے-
اس مرغی کی عمر 21 سال 156 دن ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کا نام دنیا کی سب سے طویل العمر چکن' کے طور پر گنیز بک میں درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرغیوں کی اوسط عمر پانچ سے آٹھ سال ہوتی ہے لیکن مشی گن کی یہ مرغی اس حوالے سے خوش قسمت ثابت ہوئی ہے-
28 جنوری، 2023 کو، اسے 20 سال اور 272 دن کی عمر میں باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ذریعے دنیا کی طویل ترین عمر والی چکن کا تاج پہنایا گیا۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر ایک واقعہ رونما نہ ہوتا تو یہ مرغی بھی آج دنیا میں نہ ہوتی-
21 سال قبل ایک خاتون خراب انڈوں کو پھینکنے لگی جنہیں ایک مرغی نے ایک مگرمچھ کے تالاب میں چھوڑ دیا تھا تو اچانک اس نے کسی کی ہلکی سی چہچہانے کی آواز سنی-
جب خاتون کو دوبارہ یہ آواز سنائی دی تو اس نے دیکھا کہ ایک چوزہ انڈے سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا ہے- جس کے بعد خاتون نے چوزے کو باہر نکالا اور پالنا شروع کردیا- یہاں تک کہ یہ چوزہ ایک مرغی کی شکل اختیار کرگیا اور ریکارڈ تک بنانے میں کامیاب ہوگیا-