کاشف محمود پاکستانی ٹیلی ویژن کے ایک شاندار اداکار ہیں جنہوں نے اپنی ہی پروڈکشن ڈرامہ آشیانہ سے چھوٹی عمر میں شہرت حاصل کی، آشیانہ اس وقت ایک سپر ہٹ ڈرامہ تھا۔
کاشف محمود ٹیلی ویژن سیریلز میں اپنے ولن کرداروں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں، جن میں لنڈا بازار، مورت، بلقیس کور، ناگن، چاند پے داغ نہیں اور رانجھا رانجھا کردی شامل ہیں۔ مشہور ڈرامہ جی ٹی روڈ میں ان کی عمدہ اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا تھا۔ ان کا حالیہ ہٹ ڈرامہ جیو ٹی وی کے لیے صرف تم تھا۔
حال ہی میں، انہیں اپنے نوجوان بیٹے کے ساتھ ایک تقریب میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کے اداکاری کے آغاز کے بارے میں بات کی۔ کاشف محمود کو معین زبیر کے بیٹے کی شوبز میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے کیونکہ ہم نے گھر پر اس پر بات نہیں کی، ہاں آج خلیل الرحمان قمر نے اس بارے میں بات کی۔
کاشف محمود نے کہا کہ میں نے اس کے بارے میں نہیں سوچا کہ وہ اداکاری کریں، اسے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ پہلے اسے اپنی پڑھائی مکمل کرنی چاہیے، اسے جم جانا چاہیے۔ ہم ایک الگ زمانے سے تعلق رکھتے تھے، اب رجحانات تیزی سے بدل رہے ہیں، پہلے اسے تیار رہنا چاہیے۔
کاشف محمود نے مزید کہا کہ جی ہاں، آج خلیل الرحمان قمر نے ان سے اداکاری کے حوالے سے کچھ کہا ہے، تو دیکھتے ہیں اس حوالے سے بھی۔ کاشف محمود کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا، اداکاری کے بارے میں والد جواب دے سکتے ہیں۔ ان کے بیٹے نے یہ بھی کہا کہ وہ اداکاری میں فیروز خان کو دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے والد کے بعد اگر کسی کی اداکاری پسند ہے تو وہ فیروز خان ہیں۔