اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد جج صاحبان نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے-
اس کیس کی سماعت دو رکنی بینچ میں شامل چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوط کرلیا-
عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا-
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کی سزا معطل ہوتی ہے یا نہیں؟ جو کہ یقیناً کل صبح ہی واضح ہوسکے گا-