آج کے ہی دن عمران بلوچستان ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے کے بعد ایک بار پھر پھنس گئے ہیں-
چئیرمین پی ٹی آئی کو اب عسکری ٹاور حملہ کیس میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
9 مئی کو لاہور میں ہونے والے جلاؤ گھیراو کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی کی ٹیم اٹک جا کر عمران خان کا بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت کی جانب سے اجازت لے گی۔
جے آئی ٹی کی سربراہ ڈاکٹرانوش مسعود چوہدری اور ممبران اٹک جائیں گے۔
عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد جے آئی ٹی ٹیم کے ممبران عمران خان کا بیان قلمبند کریں گے۔