میں شو میں آنے کے پیسے بھی نہیں لوں گا لیکن تم سے٬ شمعون عباسی نے نادر علی کو بڑا چیلنج کر دیا

اُردو وائر  |  Aug 28, 2023

نادر علی ایک سوشل میڈیا شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز وہ پرینک ویڈیوز بنا کر کیا۔ وہ اس کام میں بہت کامیاب رہے اور وہ اپنے مزاحیہ کام کے ذریعے بہت سارے مداح بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

نادر علی وقت کے ساتھ ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور اب وہ ملک کے سب سے کامیاب پوڈ کاسٹ میزبانوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اداکاروں، اداکاراؤں، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کو بھی اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا ہے اور وہ اپنے ہر پوڈ کاسٹ کو وائرل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن اس کی وجہ اکثر کوئی نہ کوئی متنازعہ سوال ہوتا ہے۔

حال ہی میں ان کا ایک تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے معمر رانا کو پریانکا چوپڑا کے بارے میں کچھ تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔ وہ اس سے قبل سنیتا مارشل سے ان کے مذہب کے بارے میں نامناسب سوالات بھی کر چکے ہیں۔ اور سیاستدان نبیل گبول کے ساتھ ان کا انٹرویو تمام غلط وجوہات کی بنا پر وائرل ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے نادر علی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اب اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی بھی اس بحث میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے فیس بک پر جا کر نادر علی کے پیدا کردہ تنازعات پر اپنی رائے شیئر کی۔

شمعون نے کہا کہ ان کے پاس اس شو میں شرکت نہ کرنے کی معقول وجہ رہی ہے لیکن انہوں نے نادر علی کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں کال کریں اور کہا کہ وہ شو کی پیمنٹ بھی نہیں لیں گے اور وہ نادر سے بھی کئی سوالات پوچھنا پسند کریں گے۔

اب انتظار ہے کہ دیکھیں کب نادر علی اس چینج کا کیا جواب دیتے ہیں!

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More