فاقوں سے مجبور بچی کی 15 پر کال٬ پنجاب پولیس مدد کے لیے پہنچی تو کیا کیا؟

اُردو وائر  |  Aug 28, 2023

گوجرانوالہ میں بھوک اور فاقوں کے ہاتھوں تنگ بچی نے آخرکار سے پولیس سے مدد مانگ لی- جس پر بچی کی مدد کے لیے تھانے کے ایس ایچ او بچی کے گھر جا پہنچے-

گوجرانوالہ کے علاقے عثمان پارک کی رہائشی ایک 12 سالہ بچی نے 15 پر کال کر کے پولیس حکام کو آگا کیا کہ اس کے والد حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس کی چھوٹے بہن بھائی بھوکے بیٹھے ہیں-

جس کے بعد تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی پولیس وین کو متعلقہ ایڈریس پر بھیجا گیا، اس وقت گھر میں بچی اس کے چار چھوٹے بہن بھائی زخمی والد اور والدہ موجود تھیں۔

ایس ایچ او کے مطابق ان کی جیب میں جتنے پیسے موجود تھے انہوں نے اس سب کا راشن لے کر بچی کے گھر پر دے دیا ہے-

دوسری جانب جب بچی سے سوال کیا گیا کہ اسے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرنے کا خیال کیسے آیا، تو بچی نے بتایا کہ میں نے ٹی وی پر دیکھا تھا کہ پولیس والے راشن دے رہے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More