کراچی: لسبیلہ چوک کے قریب دھماکہ٬ 8 افراد زخمی

اُردو وائر  |  Aug 25, 2023

کراچی میں لسبیلہ چوک کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران متعدد دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔ یہ دھماکہ کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب سیوریج لائن میں ہوا-

پولیس کے مطابق لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے زیر زمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لگ بھگ 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب دھماکے کے 8 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمی افراد کی عمریں 24 سے 50 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More