اس بات میں کوئی شک نہیں سیکھنے کے حوالے سے یوٹیوب ایک انتہائی کارآمد چینل ہے لیکن یہاں سے کچھ ایسا سیکھنا جس کی قیمت انسان جان ہو تو سوائے بےوقوفی کے اور کچھ نہیں-
بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر اپنی بیوی کی ڈلیوری کروا ڈالی لیکن اس کے اس انتہائی غلط عمل کے نتیجے میں خاتون ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کردہ واقعے کے مطابق یوٹیوب سے ڈلیوری کی تربیت حاصل کرنے والا خاوند درست طریقے سے بوی ڈلیوری نہ کروا سکا- جس کی وجہ سے 27 سالہ خاتون کا بےتحاشہ خون بہہ گیا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
یہ افسوناک واقعہ تامل ناڈو کے علاقے پولیم پتی میں پیش آیا ہے، واقعے کی متاثرہ خاتون کو جب صحت مرکز لے جایا گیا تو وہاں موجود ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
جبکہ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل افسر نے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تاہم غلط ڈلیوری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ زندہ ہے اور سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہے۔