کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ منگنی یا شادی کی انگوٹھی کو بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے یا پھر اسے کسی اور انگلی میں کیوں نہیں پہنایا جاتا؟
اگر آپ نے جانتے تو کوئی بات نہیں چلیں ہم اس حقیقت کے عجیب و غریب راز سے پردہ اٹھاتے ہیں جو انتہائی دلچسپ ہے-
دراصل یہ ایک ہزاروں سال پرانی یونانی روایت ہے کہ منگنی کی انگوٹھی بائیں ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ہی پہنائی جائے گی- جس کی وجہ یہ ہے بتائی جاتی ہے کہ اس وقت کے لوگوں کا ماننا تھا کہ اس مخصوص انگلی میں موجود ایک رگ سیدھا دل تک جاتی ہے-
لہٰذا اس انگلی میں انگوٹھی پہنانے سے اس جوڑے کا رشتہ انتہائی مضبوط اور پیار و محبت والا ہوگا- تاہم بعض ثقافتوں میں اب بائیں ہاتھ کی جگہ دایاں ہاتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن انگلی پھر بھی چوتھی ہی ہوتی ہے-
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ انسانوں کی انگلی میں ایسی کوئی رگ موجود ہی نہیں ہوتی جس کا تعلق دل سے ہو-