عوام ٹوٹ پڑی٬ ویڈیو وائرل

اُردو وائر  |  Aug 25, 2023

گزشتہ روز کراچی کی ٹمبر مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے نمائندوں کے عوام نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب انہوں نے بجلی کے میٹر کاٹنے کی کوشش کی-

جس کے بعد عوام نے ان اہلکاروں کے کچھ وقت کے لیے یرغمال بھی بنائے رکھا اور کے الیکٹرک کے حکام کو یہ کہتے ہوئے 3 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا کہ وہ آئے ہم سے مذاکرات کریں اور اپنے اہلکاروں کو بھی لے جائیں-

تاہم دوسری جانب کے الیکٹرک کے عملے پر مبینہ تشدد کا مقدمہ نیپئر تھانے میں درج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ کے الیکٹرک کے منیجر طاہر علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ٹمبر مارکیٹ کے صدر شرجیل گوپلانی اور 25 سے 30 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات شامل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں نے کنکشن منقطع کرنے کے لیے آنے والے کے الیکٹرک کے عملے پر تشدد کیا تھا۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجلی کے اضافی بل کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More