سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باضابطہ طور لیکن مختصر مدت کے لیے گرفتاری و رہائی عمل میں آئی ہے- سابق صدر کی یہ گرفتاری 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں عمل میں آئی-
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کیس میں خود کو گرفتاری کے لیے فُلٹن کاونٹی جیل میں پیش کیا- جس کے بعد امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر کی قیدیوں والی تصویر بھی بنائی گئی جو کہ بعد میں جاری بھی کی گئی۔
تصویر بنانے کے علاوہ جیل میں سابق امریکی صدر کے انگلیوں کے نشانات بھی لیے گئے-
اس طرح سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتھیار ڈالنے کی مہلت ختم ہونے سے ایک روز پہلے ہی اس کیس کی پیشی نمٹا دی، ان کی 2 لاکھ ڈالر کی ضمانت کے بعد کانوائے میں واپسی ہوئی۔
واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں شامل ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔