نواز شریف کی وطن واپسی٬ بڑا فیصلہ

اُردو وائر  |  Aug 24, 2023

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپس نہ آںے کا فیصلہ کیا ہے-

ستمبر میں وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران کیا گیا جس کے بعد نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آنے کا امکان ختم ہوگیا ہے-

الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں نواز شریف کی واپسی اکتوبر یا نومبر بھی تجویز کی گئی ہے جبکہ لاہور میں نواز شریف کے جہاز کی لینڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے-

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور صورتحال پر بھی غور کیا گیا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More