پاکستانیوں کے لیے موبائل فون آسان قسطوں پر٬ لیکن پیسے نہ دیے تو کیا ہوگا؟

اُردو وائر  |  Aug 24, 2023

حکومت پاکستان کی جانب سے جلد ہی پاکستانی شہریوں کو ہر قسم کے موبائل فون آسان قسطوں پر فراہم کیے جائیں گے اور اس کے لیے حکومت نے سفارشات بھی طلب کرلی ہیں-

وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈائریکٹر جنرل ایم او آئی ٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں تمام موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت آسان قسطوں پر موبائل فون دینے کے حوالے سے قانون سازی کرنا چاہتی ہے- جس کے بعد پاکستان بھر کے شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افراد کمپنیوں سے موبائل فون قسطوں کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔

قسط ادا نہ کرنے یا ڈیفالٹر ہونے کی صورت میں موبائل فون صارف کا شناختی کارڈ یا پھر موبائل فون کی آئی ایم ای آئی کو بلاک کیا جائے گا-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More