بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی خاتون راکھی باندھیں گی

اُردو وائر  |  Aug 23, 2023

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی منہ بولی بہن امسال رکھشا بندھن پر انہیں خود راکھی باندھیں گی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق قمر محسن شیخ نامی پاکستانی خاتون وزیراعظم مودی کی منہ بولی بہن ہیں اور 30سال سے زائد عرصے سے ہر رکھشا بندھن پر انہیں راکھی باندھ رہی ہیں۔

ڈیلی پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نیوز ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر محسن شیخ نے کہا ہے کہ ”اس بار میں نے راکھی اپنے ہاتھوں سے بنائی ہے۔ راکھی باندھنے کے ساتھ میں اپنے بھائی کو زراعت پر لکھی گئی ایک کتاب بھی تحفے میں دوں گی کیونکہ وہ مطالعے کے شوقین ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ ”گزشتہ دو تین سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے میں نریندر مودی کو راکھی باندھنے نہیں جا سکی تھی تاہم اس سال میں ان سے ملوں گی اور انہیں راکھی باندھوں گی۔ “ رپورٹ کے مطابق محسن قمر شیخ پاکستانی شہری ہیں اور ان کی شادی ایک بھارتی شہری کے ساتھ ہوئی ہے۔ شادی کے بعد سے وہ بھارت میں مقیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ”پہلے میں دعا کرتی تھی کہ وہ گجرات کے وزیراعلیٰ بن جائیں اور وہ بن گئے۔ اس کے بعد میں جب بھی انہیں راکھی باندھتی ، خواہش کرتی کہ وہ بھارت کے وزیراعظم بنیں۔ جواب میں ان کا ردعمل ہمیشہ حوصلہ مندانہ ہوتا اور بالآخر خدا نے میری یہ خواہش بھی پوری کر دی۔ اب وہ بطور وزیراعظم ملک کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔“

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More