گزشتہ روز بٹگرام میں رونما ہونے والے چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں متاثرہ چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ان ملزمان کو چئیر لفٹ کے معاملے میں کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام ایک چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی جبکہ اس میں 8 افراد سوار تھے جن میں 7 طلبا اور ایک استاد تھے۔
خوش قسمتی سے کئی گھنٹوں کے ریسیکیو آپریشن کے ذریعے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا-