بھارت میں زیرِ تعمیر ریلوے پُل گر گیا٬ متعدد ہلاکتیں

اُردو وائر  |  Aug 23, 2023

ہندوستان کی مشرقی ریاست میزورم میں ایک کھائی کے اوپر تعمیر کیے جانے والے ریلوے پل پر کام کرنے والے کم از کم 17 مزدور بدھ کے روز زیرِ تعمیر پُل گرنے سے ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی مزدور اب بھی لاپتہ ہیں-

میزورم کے وزیر اعلی زورامتھنگا کے ذریعہ پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک دھات کا فریم دکھایا گیا ہے جو بلند و بالا کالموں کو نیچے ایک جنگلاتی وادی میں جا گرا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ آئیزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج آج گر گیا جس میں کم از کم 17 کارکنوں کی موت ہو گئی۔

انڈین ایکسپریس اخبار نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ 17 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور "کئی دیگر" لاپتہ ہیں۔ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات کی فوری تصدیق ممکن نہیں تھی۔

دی ہندو اخبار نے ریاستی حکومت کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ پل کے گرنے کے وقت تقریباً 40 کارکن اس جگہ پر موجود تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ’’ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔‘‘

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More