ایک بہادر خاتون کے دو خوفناک سانپ پکڑنے کی ویڈیو نے اس وقت دنیا بھر کو ہلا رکھا ہے-
اس ویڈیو کو اب تک صرف چند دنوں کے دوران لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کیسے خاتون کمرے کی چھت سے بغیر کسی خوف کے دو کئی فٹ لمبے سانپ باہر نکال رہی ہے-
بظاہر ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خاتون سانپ پکڑنے میں مہارت رکھتی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے سانپوں کی بیشتر اقسام زہریلی اور خطرناک ہوتی ہیں اور کسی بھی انسانوں کو منٹوں میں موت کی نیند سلا سکتی ہیں-
یہی وجہ ہے کہ دنیا کا ہر دوسرا شخص سانپوں سے ڈرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کا سامنا کبھی کسی سانپ نہ ہو- لیکن ان خاتون کی سانپ پکڑنے کے طریقے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انہیں سانپوں سے کوئی خطرہ یا خوف محسوس نہیں ہوتا-
اس ویڈیو کو اب تک 7 لاکھ 95 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ لائیک بھی کر چکے ہیں۔ تاہم لوگ اس پر مختلف قسم کے ردعمل بھی دے رہے ہیں۔