حال ہی میں پاکستان کے معروف ترین کامیڈین رؤف لالہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں سال 2007 میں بگ باس کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا۔
کامیڈین رؤف لالہ نے یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس کے ابتدائی سیزن میں آفر ہوئی تھی اور اس وقت اس کی میزبانی ارشد وارثی کر رہے تھے-
رؤف لالہ نے بتایا کہ انہیں اس وقت اس شو کے لیے ایک کروڑ روپے کی آفر کی گئی تھی لیکن صرف ایک چیز نہ ملنے پر یہ شو نہیں کرسکا
انہوں نے بتایا کہ جس وقت شو کی آفر ہوئی تو شو کا کانسپٹ بتایا گیا اور کہا گیا کہ ساڑھے تین ماہ ایک گھر میں رہنا ہے اور کھانا پانی وغیرہ ہم فراہم کریں گی۔
تاہم رؤف لالہ نے اس موقع پر شو کے منتظمین سے سوال کیا کہ کیا اس گھر میں پان بھی موجود گا؟ جس پر شو کی انتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ نہیں، گھر میں پان نہیں ملے گا۔ جس کے بعد رؤف لالہ اس شو کا حصہ نہ بن سکے-