سماﺀ نیوز کی اینکر نے بٹگرام میں گزشتہ 6 گھنٹے سے چئیرلفٹ میں پھنسے استاد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس نے ہوشربا انکشاف کیے ہیں-
استاد کا کہنا ہے کہ چئیر لفٹ گزشتہ 6 گھنٹے سے یہاں پھنسی ہے جبکہ کوئی مدد کو نہیں آیا- اس کے علاوہ ایک رسی ٹوٹ چکی ہے جبکہ دوسری رسی جس پر چئیرلفٹ موجود ہے اس کی حالت بھی کوئی خاص اچھی نہیں ہے-
ایک بچہ بےہوش بھی ہوچکا ہے جبکہ باقی بھوکے پیاسے ہیں اور ان کی حالت بھی تشویشناک ہے- تاہم اینکر نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی انہیں بحفاظت نکال لیا جائے گا- جبکہ تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی پہنچ چکا ہے-