آج صبح بٹگرام میں سکول جاتے ہوئے 1500 فٹ کی بلندی پر اساتذہ اور طلبہ کی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔ جس کی وجہ سے چئیر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی اور اس وقت ان تمام افراد کی جان خطرے میں ہے-
کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود ان افراد کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ اب ریسکیو حکام نے پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کردیا ہے-
چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹنے کا خوفناک واقعہ تحصیل آلائی میں پاشتو کے مقام پر پیش آیا جہاں سکول طلبا اور اساتذہ چیئرلفٹ پر بیٹھے تھے کہ اچانک رسی ٹوٹنے سے وہ زمین سے 1500 فٹ اوپر ہوا میں معلق ہو گئے۔ خوف کے مارے بچے اور اساتذہ چیخ و پکار کرنے لگے مگر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ان کو بچانے کا کوئی حل نہیں نکالا جا سکا۔
ریسکیو حکام نے پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کے بغیر آپشریشن ناممکن قرار دیا جس پر کمشنر ہزارہ نے حکومت سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔