حریم شاہ کی لیک کردہ ویڈیو کی حقیقت کھل گئی٬ سابق وزیراعظم کے ساتھ خاتون کون ہے؟

اُردو وائر  |  Aug 22, 2023

گزشتہ روز ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس کے بارے میں ٹک ٹاکر کا دعویٰ تھا کہ شہباز شریف کی لندن کے نجی ہوٹل میں اپنی نئی "گرل فرینڈ" سے دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی؟ پہلے ہوٹل لابی میں بیٹھ کر آدھ گھنٹہ چائے پی پھر کمرے کی طرف چل پڑے‘۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر نے دھمکی دی تھی کہ ’عمران خان کو غیرقانونی طور جیل میں رکھنے پر شہباز شریف کی پہلی ویڈیو جاری کروں گی،اس بار وڈیو پیغام نہیں وڈیو جاری ہوگی‘۔

جس کے بعد ہی حریم شاہ کی جانب سے یہ ویڈیو جاری کی گئی- تاہم ڈیلی پاکستان کے مطابق یہ ویڈیو بےبنیاد اور 6 سال پرانی ہے-

ڈیلی پاکستان کا کہنا ہے کہ جب ڈیلی پاکستان نے اس بارے جانچنے کی کوشش کی تو ٹک ٹاکر کا دعویٰ بے بنیاد نکلا کیونکہ مذکورہ ویڈیو آج سے تقریباً 6 سال پہلے یعنی 2017ء کے اوائل میں بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے اور بعد میں انکشاف ہوا تھا کہ شہبازشریف کے ساتھ موجود لڑکی ان کی بھتیجی یعنی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صاحبزادی ہیں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پارٹی سے ہٹ کر بھی شہبازشریف اور چوہدری نثار علی خان کے ذاتی مراسم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور دونوں خاندانوں کے آپس میں اچھے مراسم ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More