گزشتہ کئی روز سے کراچی کا موسم خوشگوار چلا آرہا ہے جس سے کراچی کے شہری خوب لطف اندوز ہورہے ہیں-
تاہم اب محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک اور خوبصورت پیشنگوئی کی ہے جس کے مطابق آج یعنی بروز منگل کو کراچی میں ہلکی پھلکی بارش اور تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات کے مطابق درمیانے درجے کی شدت کی حامل مون سون ہوائیں جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہورہی ہیں جس کے سبب منگل اور بدھ کو شہر بھر میں ہلکی بارش اور کسی کسی وقت تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے-