چین کے ایک ریسٹورنٹ نے اپنے بہترین کسٹمر کے ایک ایسی سروس متعارف کروائی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے-
چینی ریسٹورنٹ HaiDiLao اپنے کسٹمرز کو شیمپونگ سروس مہیا کررہا ہے جس کے مطابق کھانے بعد ریسٹورنٹ کا عملہ ایسے گاہکوں کے بال بھی دھوئے گا جو اپنے بالوں میں کھانے کی مہک نکلوانا چاہتے ہیں-
مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہونا عام طور پر ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے، لیکن کھانے کی خوشبو کا بالوں میں گھنٹوں یا دنوں تک بسے جانا، اتنا زیادہ اچھا تجربہ نہیں ہوتا۔
خوش قسمتی سے، اس چینی ریسٹورنٹ میں آنے والوں کو کھانا کھانے کے بعد اپنے بالوں سے باورچی خانے کی طرح بو آنے کی فکر نہیں کرنی پڑے گی-
چین کے سب سے بڑے ہاٹ پاٹ ریسٹورنٹ چین HaiDiLao نے حال ہی میں صوبہ جیانگ سو کے ووشی میں اپنے ایک ریستوران میں شیمپونگ سروس شروع کی ہے۔ ہیئر سیلون جیسا تجربہ صرف ان بہترین صارفین کے لیے دستیاب ہے جو HaiDiLao کے مقامات پر کافی رقم خرچ کرکے کافی پوائنٹس، جسے 'Lao coins' کہتے ہیں، جمع کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری تصاویر سے یہ واضح ہورہا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں بال دھونے کی سہولیات انتہائی پیشہ ورانہ ہیں اور وہ شہر کے بڑے بڑے ہئیر سیلون کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-