امریکہ: ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے

اُردو وائر  |  Aug 21, 2023

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت5.1 شدت ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس زلزلے کے جھٹکے لاس اینجلس کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کا مرکز لاس اینجلس سے 80 کلو میٹر دور شمال مغرب میں بتایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے 3.0 شدت کے چار آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے تاہم سونامی وارننگ سینٹر امریکا کے مطابق زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More