جنگ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اٹک جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا جارہا ہے-
تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین اس پیشکش کو قبول کرنے کا ارادہ رکھتے بھی ہیں یا نہیں-
اس پیشکش کے ذریعے دراصل اس حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے فضا بنائی جارہی ہے جس کے تحت آنے والے قومی انتخابات میں ملک کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی دوسری جماعتوں کی طرح انتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
تاہم ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کے قائدین کو یہ اجازت نہیں ہوگی کہ وہ انتخابات میں حصہ لے سکیں۔