میٹرک بورڈ: طلباء و طالبات کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ کے حوالے سے اہم اعلان

اُردو وائر  |  Aug 17, 2023

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کو ہدایات دی جاتی ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک سال 2023ء کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کئے ہیں وہ طلباء و طالبات کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ 17اگست سے 31اگست 2023ء تک بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل www.online.bsek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں،انرولمنٹ کارڈ میں کسی بھی غلطی کی درستگی کیلئے بورڈ آفس میں متعلقہ سیکشن سے رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ تاریخ گزرنے کے بعدآن لائن انرولمنٹ کارڈ حاصل کرنے کیلئے بورڈ آفس میں فیس لازمی جمع کرانا ہوگی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More