ہمارے ہاں بیڈ پر یا نرم ملائم بستر پر سونا ایک عام بات ہے اور ہم اپنے مزید آرام اور سکون کے لیے پہلے سے زیادہ آرام دہ میٹرس تلاش کرتے نظر آتے ہیں- لیکن حقیقت میں یہ بیڈ ہمیں کئی بیماریوں کا شکار بنا رہا ہوتا ہے جبکہ اگر ہم زمین پر سونے کی عادت اپنا لیں تو کئی طبی فوائد حاصل کرسکتے ہیں- جاپانی قوم کے بیشتر یہی مفید عادت اپناتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارتے ہیں-
1- کمر درد میں آرام
جب آپ بیڈ پر سوتے ہیں تو آپ کو وہ آرام دہ تو ضرور محسوس ہوتا ہے لیکن اس کا میٹریس وقت کے ساتھ ساتھ اندر کی جانب دھنستا جاتا ہے- لیکن اس کے برعکس زمین پر سونے سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی بالکل سیدھی رہتی ہے اور کسی جانب سے جھکتی نہیں ہے- اس وجہ سے کمر درد سے بھی آپ کو آرام مل جاتا ہے-
2- سونے کا انداز بہتر ہوتا ہے
غلط طریقے سے سونا بھی جسم اور کمر میں درد کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا پورا دن برباد ہوسکتا ہے- لیکن اگر آپ زمین پر سیدھے جانب کروٹ لے کر سوتے ہیں تو آپ ان تمام درد سے محفوظ رہتے ہیں- اس طرح دن بھر آپ کی کمر بھی بالکل سیدھے انداز میں رہتی ہے-
3- خون کی گردش
فرش پر سونے سے آپ کا خون کی گردش کا نظام بھی بہتر انداز میں کام کرتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ فرش پر لیٹنے سے آپ کا تمام وزن پورے جسم پر تقسیم ہوجاتا ہے- اور جسم کا کوئی بھی حصہ اضافی دباؤ کا شکار نہیں بنتا-
4- صبح سویرے اٹھنے کی عادت
اگر آپ کو صبح اٹھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور بیڈ چھوڑنے کا دل نہیں چاہتا تو جان لیں آپ اکیلے نہیں ہیں- بہت سے افراد اس وقت اٹھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں جب الارم بجتا ہے لیکن جب آپ فرش پر سوتے ہیں تو آپ کو معیاری نیند ملتی ہے- اس طرح جب آپ صبح جاگتے ہیں تو آپ کی نیند پوری ہوچکی ہوتی ہے اور آپ کو اٹھنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی-