میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری سے طلاق لینے کیلئے کیا کڑی شرائط رکھ دیں؟

اُردو وائر  |  Aug 16, 2023

برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کی طلاق کی خبریں تو سامنے آ ہی رہی تھیں لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ میگھن مارکل نے طلاق لینے کے لیے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔

جنگ نیوز کے مطابق، شہزادہ ہیری کو طلاق دینے کے لیے میگھن مارکل نے اپنا ’ڈچز آف سسیکس‘ کا ٹائٹل برقرار رکھنے سمیت متعدد شرائط رکھی ہیں۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل نے پہلی شرط میں کافی بڑی رقم شامل ہے جو مبینہ طور پر 80 ملین ڈالرز سے کم نہیں ہے۔

ڈچز آف سسیکس کی دوسری شرط ان کے بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لیلیبیٹ کی خصوصی تحویل ہے۔

ان شرائط میں سب سے زیادہ قابل ذکر تیسری اور آخری شرط یہ ہے کہ میگھن مارکل طلاق کے لیے شہزادہ ہیری کی درخواست پر صرف اس صورت میں اپنی رضامندی دیں گی کہ ان کا ’ڈچز آف سسیکس‘ کا ٹائٹل طلاق کے بعد بھی برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب شاہ چارلس اور شہزادہ ہیری اپنے جھگڑے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More