تابش ہاشمی ایک ایسے فنکار ہیں جنہیں اسٹینڈ اپ کامیڈی کی مہارت حاصل ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد ان کی فین ہیں٬ ان کی شہرت کا سبب انٹرنیٹ پر ٹو بی ہونسٹ کے نام سے ایک شو کی میزبانی کرنا بنا۔
انہیں اور بھی زیادہ شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے پاکستان کے سب سے بڑے لیٹ نائٹ شوز میں سے ایک ہنسنا منع ہے کی میزبانی شروع کی، جہاں انہوں نے سینکڑوں مشہور شخصیات کے انٹرویو کیے ہیں اور ناظرین ان کے کام کو پسند کرتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے دی کرنٹ کو ایک انٹرویو دیا اور ان مشہور شخصیات کا ذکر کیا جن کا وہ اب تک انٹرویو کرنا پسند کرتے ہیں۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ انہیں منشا پاشا اور احمد علی بٹ کے ساتھ شو کرنا پسند ہے۔ یہ دونوں میرے اب تک کے شوز میں آنے والی شخصیات میں سے سب سے پسندیدہ شخصیات رہی ہیں۔
تابش نے اس دوران ایک شرمناک غلطی کے بارے میں بھی بات کی جو انہوں نے ایک شو کے دوران کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک پورے شو کی میزبانی کی جبکہ اس دوران میری پینٹ کی زپ نیچے تھی اور مجھے احساس ہی نہیں ہوا۔ ایڈیٹنگ ٹیم نے بعد میں اسے دیکھا اور اس غلطی کی وجہ سے انہیں پوری قسط کو ختم کرنا پڑا اور اسے دوبارہ شوٹ کرنا پڑا۔