کراچی میٹرک بورڈ کا اسکولوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اعلان

اُردو وائر  |  Aug 16, 2023

میٹرک بورڈ سے الحاق شدہاسکولوں کی تجدید اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15ستمبرتک بغیر لیٹ فیس کے توسیع

کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی تجدیدسال 2023-24 ء اور نئے اسکولوں کے الحاق کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار بغیر لیٹ فیس کے 15ستمبر2023 تک توسیع کر دی ہے۔ چیئرمین بورڈسید شرف علی شاہ نے کہا کہ اسکولوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے توسیع دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ تاریخ گزرنے کے بعد بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں اب کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More