نگراں حکومت بھی پاکستانی عوام کو بڑا جھٹکا دینے سے پیچھے نہ رہی‘ گزشتہ رات حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کردہ نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اب اگلے 15 روز کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 40پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پمپ مالکان نے مختلف شہروں میں پٹرول کی فروخت بند کر دی‘عوام کا رش لگ گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بڑا اضافہ مہنگائی کا ایسا طوفان برپا کر سکتا ہے جس کی لپیٹ میں ہر طبقہ آئے گا-