پاکستان میں بیٹھ کر جرمن کباب کا کھائیں اور باقی سب بھول جائیں
German Kabab recipe, Healthy recipe, Dinner Recipe

اُردو وائر  |  Aug 15, 2023

آپ نے پاکستان میں کئی قسم کے کباب کھائے اور سنے ہوں گے جیسے کہ چپلی کباب، شامی کباب، بہاری کباب، سیخ کباب وغیرہ لیکن آج ہم آپ کو جرمن کباب بنانے کا طریقہ سکھائیں گے جو انتہائی لذیر تیار ہوتے ہیں- آسانی سے تیار ہونے والے ان کبابوں کو جب آپ کھائیں گے تو باقی تمام قسموں کے کباب کھانا بھول جائیں گے-

• اجزاء

ایک کلو قیمہ

حسبِ ذائقہ نمک

پسی کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ

ایک چھوٹے سائز کی پیاز

4 عدد پاپے

ایک چائے کا چمچ لہسن ادرک

تیل حسبِ ضرورت

ترکیب:

ایک کلو قیمہ لیں جس میں چکنائی بھی شامل ہو اب اس میں نمک ملائیں اور کالی پسی ہوئی مرچ ملائیں، ساتھ ہی ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز ملائیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ ملا کر اس میں 4 سے 6 ادرک پاپے چورا کر کے شامل کریں، اب اسے اچھی طرح مکس کریں اور فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس قیمے کی ٹکیاں بنا کر انہیں دھیمی آنچ پر فرائی کر لیں، جب گولڈن براؤن ہو جائیں تو پلٹ لیں، اب چٹنی یا کیچپ کے ساتھ گرما گرم کھائیں ایسے کباب آپ نے پاکستان میں پہلے کبھی نہیں کھائے ہوں گے۔

German Kabab recipe is the healthy recipe for your amazing dinner recipes. You can Cook with Chicken, Mutton and Beef.

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More