مبارک ہو٬ نگراں حکومت کا تحفہ٬ آج پیٹرول کی نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

اُردو وائر  |  Aug 15, 2023

نگراں حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اگست 2023 کے اگلے پندرہ دن تک کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں ماہ کی اگلے 15 روز تک کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں میں 24 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جو مہنگائی سے تنگ لوگوں کے لیے ایک اور جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے-

اگست کے وسط تک پٹرول کی موجودہ قیمت 272.95 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 273.40 روپے ہے۔ اگر حکومت نئی تبدیلیاں منظور کر لیتی ہے تو پٹرول کی قیمت تقریباً 295 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت تقریباً 300 روپے تک بڑھ جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان کچھ اس وجہ سے بھی ہے کیونکہ ملک اس وقت امداد کے حصول کے لیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر عمل کر رہا ہے۔

متوقع قیمتوں میں اضافہ موجودہ پریشانیوں میں اضافہ کرے گا کیونکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے ہی پچھلی نظرثانی میں تقریباً 20 روپے فی لیٹر تک بڑھ چکی ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More