میٹرک بورڈ کا اضافہ کی گئی امتحانی فیسوں میں کمی کا فیصلہ

اُردو وائر  |  Aug 15, 2023

اساتذہ کرام، والدین اور مختلف اسکولز ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے نیا شیڈول جاری، چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ

حالیہ مہنگائی کے پیش نظر بورڈآفس کے اخراجات میں کئی گناہ اضافے کی وجہ سے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے مختلف امتحانی فیسوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی سید شرف علی شاہ نے اساتذہ کرام، والدین اور مختلف اسکولز ایسوسی ایشنز کے مطالبے پر فیسوں میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا تمام اسکولز مالکان کی باہمی مشاورت سے 10اگست سے فیسوں کا نیا شیڈول حسب ذیل ہو گا۔ انرولمنٹ فیس جماعت نہم کی 1500 روپے اور 100 روپے انرولمنٹ فارم10اگست سے 31 اکتوبر2023 تک بغیر لیٹ فیس کے جبکہ سالانہ امتحانی فارم جماعت نہم کی فیس2500 روپے اور امتحانی فارم کی فیس 100روپے 10اگست سے 30نومبر2023 تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بغیر لیٹ فیس کی مندرجہ بالا تاریخیں حتمی ہوں گی اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More